Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 616|Reply: 0

کرائے کیلئے استعمال شدہ سکّہ دو ہزار برس پُرانا نکلا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
208988
Post time 2026-3-11 13:40:30 | Show all posts |Read mode
1950 کی دہائی میں لیڈز میں بس کا کرایہ ادا کرنے کے لیے استعمال کیا جانے والا ایک عجیب و غریب سکّہ دراصل دو ہزار سال سے بھی زیادہ قدیم تہذیب سے تعلق رکھنے والا نکلا۔



یہ سکّہ کئی دہائیاں قبل ایک مقامی بس ڈرائیور کو کرائے کی مد میں دیا گیا تھا، بعد ازاں یہ جیمز ایڈورڈز کے پاس پہنچ گیا جو لیڈز سٹی ٹرانسپورٹ میں چیف کیشیئر رہ چکے تھے۔ ان کا کام دن بھر کرائے کو جمع کرنا اور دن کے اختتام پر ان کی گنتی کرنا تھا۔

چونکہ یہ سکّہ رائج نہیں تھا اور خرچ نہیں کیا جا سکتا تھا، اس لیے مسٹر ایڈورڈز اسے گھر لے گئے اور اپنے کم عمر پوتے پیٹر کو تحفے میں دے دیا۔ پیٹر نے اس قدیم سکے کو ایک چھوٹے سے لکڑی کے صندوق میں سنبھال کر رکھا، جہاں یہ ستر برس سے زائد عرصے تک محفوظ رہا۔



اب لیڈز یونیورسٹی کے ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ یہ سکّہ دراصل فونیقی تہذیب سے وابستہ کارتھی جینینز کا ہے اور پہلی صدی قبل مسیح میں ہسپانوی شہر قادِز میں ڈھالا گیا تھا۔

77 سالہ پیٹر کے مطابق ان کے دادا کو اکثر ایسے سکّے مل جاتے تھے جو برطانوی نہیں ہوتے تھے۔ وہ انہیں الگ رکھ دیتے تھے، اور جب بھی پیٹر ان کے گھر جاتے تو وہ ان میں سے چند انہیں دے دیا کرتے تھے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-11 10:03 GMT+5 , Processed in 0.045470 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list