Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 319|Reply: 0

امریکا میں ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کا متنازع مجسمہ نصب

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
209018
Post time 2026-3-11 15:49:43 | Show all posts |Read mode
  
---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا


      
  •   


امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ڈونلڈ ٹرمپ اور بدنامِ زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین کا ٹائی ٹینک انداز میں ایک متنازع مجسمہ احتجاجاً نصب کر دیا گیا، جس نے سیاسی حلقوں اور عوام میں نئی بحث چھیڑ دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مجسمہ امریکی کپیٹل کے قریب نیشنل مال پر نصب کیا گیا ہے، جس میں دونوں شخصیات کو مشہور فلم ٹائی ٹینک کے ایک معروف پوز میں دکھایا گیا ہے۔   
جیفری ایپسٹین کیس میں نیا دھماکا، ٹرمپ پر جنسی حملے کے الزامات، دستاویزات جاری

محکمہ انصاف کے مطابق یہ دستاویزات پہلے جاری نہیں ہو سکیں   

مجسمے میں ٹرمپ کو ایپسٹین کو گلے لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو فلم کے مرکزی کردار جیک ڈاسن اور روز دی وٹ کے مشہور منظر کی نقل ہے، اس مجسمے کے قریب ایک پوسٹر بھی لگایا گیا جس پر Make America Safe Again لکھا ہوا ہے۔

یہ فن پارہ کنگ آف دی ورلڈ کے عنوان سے نصب کیا گیا اور اس کے پیچھے ٹرمپ اور ایپسٹین کی تصاویر والے بینرز بھی آویزاں کیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق اس احتجاجی فن پارے کے پیچھے ایک خفیہ گروپ ہے، جو ماضی میں بھی ٹرمپ پر تنقید کرنے والے مجسمے اور آرٹ نصب کر چکا ہے۔

سیاحوں اور راہ گیروں کو اس مجسمے کے ساتھ تصاویر بناتے بھی دیکھا گیا ہے۔   
جیفری ایپسٹین کیس میں نیا موڑ، بل کلنٹن کا ٹرمپ سے متعلق بڑا دعویٰ

واشنگٹن جیفری ایپسٹین کیس میں نیا موڑ، بل کلنٹن کا...   

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسی گروپ نے کیپیٹل میں ٹرمپ اور ایپسٹین کا ایک اور مجسمہ نصب کیا تھا جسے بعد میں ہٹا دیا گیا تھا۔

ٹرمپ اور ایپسٹین کے تعلقات پر گزشتہ برسوں میں خاصی بحث ہوتی رہی ہے، خصوصاً اس وقت جب امریکی محکمۂ انصاف نے ایپسٹین کیس سے متعلق دستاویزات جاری کیں،تاہم صدر ٹرمپ بارہا ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی پروپیگنڈا قرار دے چکے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-11 11:48 GMT+5 , Processed in 0.045842 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list