Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 616|Reply: 0

رجب بٹ کا اپنی اہلیہ کو طلاق دینے سے متعلق کھل کر اظہارِ خیال

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
209111
Post time 2026-3-11 19:03:42 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ کو طلاق دینے کے معاملے پر پہلی بار کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اس معاملے کو قانونی طریقۂ کار کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر ایمان نے اپنے ماں باپ کے گھر کے بجائے اپنے گھر کا انتخاب کیا ہوتا تو آج اپنے گھر میں ہوتیں۔

حالیہ دنوں میں یوٹیوبر کی اہلیہ ایمان فاطمہ نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے صارفین سے سوال کیا تھا کہ رجب بٹ نے انہیں طلاق کے کاغذات بھیجے ہیں ، ان کا اور بیٹے کا کیا قصور تھا؟

اب سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں رجب بٹ نے اپنی اہلیہ کی جانب سے انسٹاگرام پر دیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں اب اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں سوشل میڈیا پر مزید بات نہیں کروں گا۔

رجب بٹ نے کہا کہ جیسا کہ آپ نے دیکھا، ایمان نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے، میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ اس اسٹوری سے نہ آپ جیتی ہیں اور نہ میں، جیت صرف انا اور ضد کی ہوئی ہے، جبکہ اصل نقصان ہمارے بچے کا ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ طلاق کے نوٹس کو عوامی سطح پر شیئر کرنے کے بجائے نجی طور پر مجھ سے یا ان کے خاندان سے بات کیوں نہیں کی گئی؟

رجب بٹ نے کہا کہ آپ کو لگا کہ مجھے یا میرے خاندان کے کسی فرد کو پیغام بھیجنے کے بجائے اسٹوری پوسٹ کرنا ضروری ہے، آپ نے سوچا کہ چاہے شادی ختم ہو جائے، چاہے طلاق ہو جائے، لیکن کم از کم لوگوں کو یہ تاثر ملنا چاہیے کہ ہم صحیح ہیں اور دوسرا فریق غلط ہے۔   
رجب بٹ نے اہلیہ کو طلاق کے کاغذات بھیج دیے، ایمان نے خاموشی توڑ دی

سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کے نوٹس کی تصاویر شیئر کر دیں   

ان کا کہنا ہے کہ شادی کے آغاز سے ہی مجھے اور میرے خاندان کو آن لائن تنقید کا سامنا رہا، پوسٹ میں اپنے بیٹے کا حوالہ دینا غیر ضروری تھا۔

یوٹیوبر نے کہا ہے کہ طلاق کے کاغذات کے ساتھ کیوان کا ہاتھ دکھانا ضروری نہیں تھا، اس کے بغیر بھی لوگ ہمیں برا بھلا کہتے، اس لیے اس بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔

رجب بٹ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی رشتہ کامیاب نہ ہو سکے تو مذہب بھی جوڑے کو باعزت طریقے سے علیحدگی اختیار کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

یوٹیوبر نے واضح کیا کہ اس معاملے پر سوشل میڈیا پر مزید اپڈیٹس نہیں دوں گا اور اب یہ معاملہ قانونی اور شرعی طریقۂ کار کے مطابق آگے بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ شرعی قانون کے مطابق میں پہلا نوٹس بھیج چکا ہوں، دوسرا نوٹس اپنے وقت پر بھیجا جائے گا، تمام معاملات قانونی طریقے سے نمٹائے جائیں گے، میں اس معاملے کو باوقار طریقے سے ختم کر رہا ہوں۔

واضح رہے کہ رجب بٹ یوٹیوب پر خاندانی وی لاگز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے معروف کنٹینٹ کری ایٹر ہیں، انہوں نے 2024ء میں ایمان فاطمہ سے شادی کی تھی اور ان کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد خاصی توجہ حاصل کی تھی۔

بعد ازاں دونوں جانب سے سامنے آنے والے بیانات سے ظاہر ہوا کہ شادی کے کچھ ہی عرصے بعد تعلقات میں مسائل پیدا ہو گئے تھے، رجب بٹ کو اس دوران مختلف قانونی مقدمات کا بھی سامنا رہا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-11 15:06 GMT+5 , Processed in 0.046618 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list