Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 121|Reply: 0

لندن میں اتوار کو ہونیوالے ’القدس مارچ‘ پر پابندی لگا دی گئی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
209216
Post time 2026-3-11 21:01:45 | Show all posts |Read mode
  
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

برطانوی ہوم سیکریٹری شبانہ محمود نے میٹ پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے اتوار کو ہونے والے ’القدس مارچ‘ پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اس حوالے سے شبانہ محمود کا کہنا ہے کہ پابندی کا مقصد مارچ کے موقع پر شدید بدامنی سے بچنا ہے۔

برطانوی ہوم سیکریٹری شبانہ محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سخت شرائط کے ساتھ کسی ایک جگہ کھڑے رہ کر احتجاج کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب مارچ کی منتظم تنظیم اسلامی ہیومن رائٹس کمیشن کے کمشنر فیصل بودی نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس پابندی کو اظہارِ رائے کے لیے بہت برا دن قرار دیا ہے۔

کمشنر فیصل بودی کا کہنا ہے کہ یہ مظاہرہ گزشتہ 40 برسوں سے پُرامن طور پر منعقد ہوتا آ رہا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ کی تصویر اٹھائیں گے تو بودی نے جواب دیا ’خوشی سے‘، میں آیت اللّٰہ کی تصویر اٹھانا کیئر اسٹارمر یا ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر اٹھانے سے زیادہ پسند کروں گا، وہ اصولوں کے پابند، دیانت دار اور انصاف کے لیے کھڑے ہونے والے انسان تھے۔

میٹ پولیس کے پبلک آرڈر کے ذمے دار اسسٹنٹ کمشنر ایڈ ایڈیلیکن نے کہا ہے کہ یہ پابندی ’القدس مارچ‘ اور اس سے منسلک کسی بھی جوابی احتجاجی مارچ پر لاگو ہو گی اور بدھ کے روز شام 4 بجے سے نافذ ہو کر 1 ماہ تک برقرار رہے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ القدس مارچ خاص طور پر متنازع ہے کیونکہ اس کی ابتداء ایران میں ہوئی تھی اور لندن میں اسے اسلامک ہیومن رائٹس کمیشن کے زیرِ اہتمام منعقد کیا جاتا ہے جو ایرانی حکومت کی حمایت کرنے والی ایک تنظیم ہے۔

میٹ پولیس کے سابق چیف سپرنٹنڈنٹ دل بابو نے کہا ہے کہ یہ بہت ہی سنجیدہ فیصلہ ہے لیکن یہ یقیناً پولیس انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا گیا ہو گا اور میرے خیال میں ہمیں پولیس پر اعتماد کرنا چاہیے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-4-16 13:01 GMT+5 , Processed in 0.048657 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list