Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 975|Reply: 0

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 4 روزہ ورکنگ ویک نافذ کردیا، نوٹیفکیشن جاری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
209180
Post time 2026-3-11 22:19:00 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں 4 روزہ ورکنگ ویک نافذ کر دیا گیا، عدالتیں پیر سے جمعرات تک کھلیں گی۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے 4 روزہ ورکنگ ویک کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق ایندھن کی بچت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کفایت شعاری اقدامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں عدالتیں 50 فیصد استعداد کے ساتھ کام کریں گی، عدالتیں جمعہ سے اتوار تک بند رہیں گی، تعطیلات کے دوران عملہ واٹس ایپ پر دستیاب رہے گا۔  

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی عملہ مجاز اتھارٹی کی تحریری اجازت کے بغیر اسٹیشن نہیں چھوڑے گا، رجسٹرار اور ایم آئی ٹی عملہ ہفتہ وار روٹیشن کی بنیاد پر گھر سے کام کرے گا، اسلام آباد کی ضلعی عدالتیں پیر سے جمعرات مکمل استعداد کے ساتھ کام کریں گی۔  

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی عدلیہ میں ڈیوٹی ججز جمعہ اور ہفتہ کو کم عملے کے ساتھ مقدمات نمٹانے کے لیے دستیاب ہوں گے۔  

یہ بھی پڑھیے

  • کفایت شعاری مہم: اسپیکر و ڈپٹی قومی اسمبلی نے پروٹوکول نفری واپس کر دی  
  • دفاتر ہفتے میں 4 دن کھلیں گے، بیشتر سرکاری و نجی اداروں کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا، وزیراعظم کا کفایت شعاری اقدامات کا اعلان  




آئندہ 2 ماہ کے لیے سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی کی جائے گی، اسلام آباد ہائی کورٹ کی تمام سرکاری گاڑیوں کو 50 فیصد ایندھن فراہم کیا جائے گا جبکہ ضلعی عدلیہ کی سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں 25 فیصد کمی کی جائے گی۔  

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی کورٹ اور ضلعی عدلیہ کے ججز کو اسلام آباد کی حدود میں سیکیورٹی گاڑی فراہم نہیں کی جائے گی، جہاں اور جب ممکن ہو وکلا کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-11 18:08 GMT+5 , Processed in 0.061457 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list