|
|
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا، کسی نے ٹرسٹی کو کہا ہو کہ آپ اونرشپ لیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج چیف جسٹس کی عدالت میں القادر کیس کی اپیل اور ضمانت کا کیس سماعت کے لیے مقرر تھا۔
انہوں نے کہا کہ القادر وہ کیس ہے، جس میں بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا ہوئی ہے، تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کسی نے ٹرسٹی کو کہا ہو کہ آپ اونر شپ لیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ایک ٹرسٹی کی کیا اونر شپ ہے، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ نے کیا لیا ہے؟ 35 دن کے بجائے آج ایک سال کے بعد بھی کیس نہیں لگا، بانی پی ٹی آئی کو ضمانت ملنی چاہیے تھی۔ |
|