Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 196|Reply: 0

ایکواڈور کی جیل میں خوفناک ہنگامہ آرائی، 31 قیدی ہلاک

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194415
Post time 2025-11-10 17:03:14 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں واقع جیل میں خوفناک ہنگامہ آرائی کے دوران کم از کم 31 قیدی ہلاک ہوگئے، یہ واقعہ شہر مچالا کی جیل میں پیش آیا۔

ایکواڈور کی جیل انتظامیہ کے مطابق 27 قیدیوں کی موت پھانسی کے باعث فوری طور پر واقع ہوئی۔

انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

اتوار کو ہی اسی جیل میں ایک اور جھڑپ کے دوران چار قیدیوں کی ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی تھی، جسے پولیس کی خصوصی ٹیموں نے بعد میں قابو میں کر لیا۔

جیل حکام کے مطابق یہ تصادم قیدیوں کو ایک نئے سیکیورٹی والے سیل میں منتقل کرنے کے فیصلے پر شروع ہوا۔

ایکواڈور میں حالیہ برسوں کے دوران جیلوں میں پُرتشدد فسادات معمول بن چکے ہیں، جس میں اب تک سیکڑوں قیدی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

صدر ڈینیئل نوبوا کی حکومت نے منظم جرائم اور گینگ وار کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے، تاہم ملک بھر میں جیلوں کے اندر طاقت کے حصول کی جنگ نے صورتِ حال کو مزید خطرناک بنا دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایکواڈور کی جیلیں رکنے کی گنجائش سے کہیں زیادہ قیدیوں سے بھری ہوئی ہیں اور گینگز کے درمیان منشیات کی اسمگلنگ اور طاقت کے تنازع نے انہیں جنگی میدان میں تبدیل کر دیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 04:15 GMT+5 , Processed in 0.050314 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list