برطانوی نشریاتی ادارے کی دستاویزی فلم میں امریکی صدر ٹرمپ کی تقریر کی متنازع ایڈیٹنگ کے معاملے پر امریکی صدر ٹرمپ نے بی بی سی کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کرنے کی دھمکی دی۔
امریکی صدر ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے فرانسیسی خبر ایجنسی کو بتایا کہ صدر ٹرمپ نے ایک ارب ڈالر ہرجانے کی قانونی کارروائی کرنے کا کہا اور بی بی سی کو دستاویزی فلم ہٹانے اور معافی کے لیے جمعہ تک کا وقت دیا تھا۔
ٹرمپ کی ڈاکو مینٹری میں ایڈیٹنگ تنازع، بی بی سی کے ڈی جی اور سی اِی او نے استعفیٰ دیدیا
دستاویزی فلم میں 6 جنوری، 2021 کو ٹرمپ کی تقریر کے مختلف حصوں کو اس انداز میں جوڑا گیا کہ یوں لگا جیسے وہ اپنے حامیوں سے کہہ رہے ہوں کہ وہ ان کے ساتھ کیپٹل ہل کی جانب مارچ کریں اور ’شدید مزاحمت‘ کریں۔
بی بی سی کے چیئرمین نے آج صدر ٹرمپ کی تقریر کی ایڈیٹنگ پر معذرت کی ہے، اس معاملے پر گذشتہ روز بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔
دستاویزی فلم میں ایڈیٹنگ سے تاثر پیدا ہوا تھا کہ ٹرمپ نے 2021 میں امریکی کانگریس پر حملے کی براہِ راست ترغیب دی۔