|
|
فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کے سینیٹر رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اتحادی پارٹیوں کو ہم نے دعوت دی وہ تشریف لے آئے، اتحادیوں کے سامنے ہر چیز رکھی اور ان سے تجاویز بھی لیں۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ اتحادیوں سے رہنمائی بھی لی اور اس بنیاد پر کچھ تبدیلی بھی ہوئی۔
رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی یا اپوزیشن کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ بیٹھنے کو تیار ہی نہیں، اس مرتبہ بھی کوشش کی کہ ڈائیلاگ کریں، ان کا رویہ یہی ہے، یہی وہ پہلے بھی کرتے رہے اور آگے بھی کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے یومِ آزادی پر انہیں پیشکش کی کہ آئیں میثاقِ استحکام پاکستان کریں، انہیں آفر کی کہ پاکستان کے ایشوز پر بات کریں، ان کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں۔
رانا ثنا اللّٰہ نے مزید کہا کہ آن دی فلور آف ہاؤس تین مرتبہ ان کو بیٹھنے اور ڈائیلاگ کرنے کی پیشکش کی، اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں ان کا استحقاق ہے کہ نمائندگی کریں لیکن وہ وہاں سے بھی مستعفی ہوگئے۔ |
|